استعمال شدہ ٹی بیگ کو چاول بناتے ہوئے اس میں ڈال دیں، ایسا نتیجہ ملے گا کہ آپ ہر بار ایسا کریں گے

استعمال شدہ ٹی بیگ کو چاول بناتے ہوئے اس میں ڈال دیں، ایسا نتیجہ ملے گا کہ آپ ...
استعمال شدہ ٹی بیگ کو چاول بناتے ہوئے اس میں ڈال دیں، ایسا نتیجہ ملے گا کہ آپ ہر بار ایسا کریں گے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن(نیوزڈیسک) ہم اپنے گھروں اور دفتروں میں ٹی بیگ استعمال کرکے پھینک دیتے ہیں لیکن کیا آپ کو معلوم ہے کہ ان سے کئی ایسے کام لئے جاسکتے ہیں جن سے آپ کے پیسے بھی بچیں گے۔آئیے آپ کو کچھ ایسے کاموں کے بارے میں بتاتے ہیں۔
پاسٹا کے ذائقے کے لئے
آپ چاہیں تو چاولوں اور پاسٹا کے ذائقے کو مزید اچھا بنانے کے لئے استعمال شدہ ٹی بیگ ڈال سکتے ہیں۔ ابلتے ہوئے پانی میں چاول یا پاسٹا ڈالنے سے قبل اس میں ٹی بیگ ڈال دیں اور کچھ دیر ابالنے کے بعد ٹی بیگ نکال لیں۔اب اس میں پاسٹا یا چاول ڈالیں، آپ کو ذائقے میں واضح فرق محسوس ہوگا۔
کنڈیشنر کے طور پر
بالوں کو شیمپو کرنے کے بعد ٹی بیگ والے پانی سے بالوں کو گیلا کریں۔اس کے بعد آپ کے بال نرم و ملائم ہوجائیں گے۔
منہ کی بدبو کے لئے
ٹی بیگ کے پانی کو ٹھنڈا ہونے پر اس سے کُلیاں کرنے سے منہ کی بو ختم ہوگی۔
فرش کو چمکانے کے لئے
لکڑی کے فرش کو چمکانا مقصود ہوتو اسے استعمال شدہ ٹی بیگ کے پانی سے صاف کرنے سے وہ چمک جائے گا۔
بدبوختم کے لئے
استعمال شدہ پتی کو خشک کریں اور اسے فریج میں رکھنے سے اس میں سے بدبو ختم ہوجائے گی۔
پودوں کی نشوونما میں بہتری
استعمال شدہ پتی کو گملوں اور کیاریوں میں ڈالنے سے پودوں کی نشوونما بہتر ہوتی ہے۔
ڈشوں کی چکنائی اتارنے کے لئے
ایسی ڈشیں جن پر ضدی چکنائی کے داغ ہوں انہیں استعمال شدہ پتی کے پانی میں بھگونے سے وہ چمک جائیں گی۔
شیشے اور کھڑکیوں کو چمکانا
اسی طرح آپ چاہیں تو استعمال شدہ ٹی بیگ کے پانی سے کھڑکی اور شیشوں کو صاف کرسکتے ہیں۔
جلد کی جلن کم کرنے کے لئے
اگر آپ کو سن برن ہوجائے یا جلد پر کوئی انفیکشن ہوتو استعمال شدہ ٹی بیگ کو فریج میں رکھیں اور ٹھنڈا ہونے پر متاثرہ جلد پر لگائیں۔
شہد کی مکھی کے کاٹے کے لئے
اگر شہد کی مکھی کاٹ لے تو کافی چبھن ہوتی ہے، ایسی صورت میں ٹی بیگ کو یخ ٹھنڈا کریں اور متاثرہ جگہ پرلگانے سے جلد کو سکون ملے گا۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -