ارتھ 2 میں میرا کردار بھرپور نوعیت کا، ہدایتکار شان شاہد نے میرے اندر کی فنکارہ کو باہر نکالا: حمائمہ ملک
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) بالی ووڈ اداکارہ حمائمہ ملک نے کہا ہے کہ فلم ارتھ 2 میں میرا کردار بھرپور نوعیت کا ہے جس میں ہدایتکار شان شاہد نے میرے اندر کی نئی فنکارہ کو نکالا ہے۔
ٹروکالر کی نئی ایپلیکیشن متعارف، گوگل ڈو کیساتھ انضمام کا بھی اعلان
تفصیلات کے مطابق حمائمہ ملک نے نجی خبر رساں ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ فلم ارتھ 2 کے ذریعے شائقین کو ایک نئی حمائمہ ملک دیکھنے کو ملے گی کیونکہ اس میں میرا کردار بھرپور نوعیت کا ہے اور ہدایتکار شان شاہد نے میرے اندر کی نئی فنکارہ کو باہر نکالا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہمیں اپنے ہدایتکاروں پر فخر کرنا چاہئے، شان شاہد نے اپنے والد ریاض شاہد کی تاریخ ساز فلموں زرقا، خاموش رہو، یہ امن ، غرناطہ و دیگر سے بہت کچھ سیکھا ہے جولوگ ایمانداری اورمحنت کے ساتھ اپنا کام کرتے ہیں ان کو کامیابیاں ملتی ہیں۔
روزنامہ پاکستان کی اینڈرائڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کیلئے یہاں کلک کریں
انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان میں بہترین کام کرنے کو ملا اوراس وجہ سے ہی میری شہرت بالی ووڈ تک پہنچی جہاں پہلی ہی فلم کو اچھا ردعمل ملا اورپھر بالی ووڈ کے مصالحہ ایوارڈ 2014 میں مجھے ایوارڈسے نوازا گیا۔