پاکستان میں گائیکی انٹرنیشنل معیار کے مطابق ہوتی ہے،کنزیٰ روز

پاکستان میں گائیکی انٹرنیشنل معیار کے مطابق ہوتی ہے،کنزیٰ روز
 پاکستان میں گائیکی انٹرنیشنل معیار کے مطابق ہوتی ہے،کنزیٰ روز

  

لاہور(فلم رپورٹر )میوزک ورلڈ میں منفرد مقام رکھنے والی معروف راک سنگر کنزیٰ روز نے کہاہے کہ میں موسیقی کی خصوصی تربیت حاصل کی ہے میرا ہمیشہ یہ کہنا ہے کہ موسیقی کو سیکھ کر گایاجائے تو بہتر ہے انہوں نے کہاکہ استاد کے بغیر گائیکی بے معنی ہے ان کی گائیکی میں وہ چاشنی نہیں ہوتی جوسیکھے ہوئے ایک گلوکار میں ہوتی ہے۔ کنزیٰ روزنے کہاہے کہ روزانہ ورزش اورچہل قدمی میرے معمولات میں شامل ہیں،ایک فنکار کیلئے فٹنس ضروری ہے جبکہ خوبصورت لباس کا استعمال اسے شوبز کی رنگین دنیا میں دوسروں سے الگ تھلگ اور ممتاز بنانے میں اہم کردار ادا کرتاہے ۔

کنزیٰ روز نے کہا کہ دوسری خواتین کی طرح مجھے سونے کے زیورات پہننے کا کوئی شوق نہیں ،کبھی کبھی ہاتھ پر سونے کی ایک انگوٹھی پہن لیتی ہوں اورویسے بھی پاکستان میں جس طرح جرائم کی وارداتیں ہوتی ہیں اس کو دیکھتے ہوئے عام خواتین نے بھی سونے کے زیوارت ترک کر کے مصنوعی زیورات کو ترجیح دینا شرو ع کردی ہے ۔

کنزیٰ روزنے گائیکی کے حوالے سے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہاکہ پاکستان میں گائیکی انٹرنیشنل معیار کے مطابق ہوتی ہے ۔پاکستانی سنگرز دیگر ممالک کی سنگرزسے زیادہ اچھا گاتی ہیں ۔انہوں نے کہاکہ پاکستان میں نہایت اچھی فلمیں بنائی جارہی ہیں ۔

مزید :

کلچر -