فنکار امریکہ کی دوغلی اور اسلام دشمن پالیسی پر پھٹ پڑے ، مسلم ممالک میں ہونیوالے مظالم کی شددت مذمت

فنکار امریکہ کی دوغلی اور اسلام دشمن پالیسی پر پھٹ پڑے ، مسلم ممالک میں ...
 فنکار امریکہ کی دوغلی اور اسلام دشمن پالیسی پر پھٹ پڑے ، مسلم ممالک میں ہونیوالے مظالم کی شددت مذمت

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک،ایجنسیاں) شوبز سے تعلق رکھنے والے فنکار امریکہ کی دوغلی اور اسلام دشمن پالیسی پر پھٹ پڑے ، مسلمان ممالک میں مظالم کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اگر تیسری جنگ عظیم ہوئی تو امریکہ اس کا ذمہ دار ہو گا۔ اداکار شبیر جان ، اسلم شیخ ، قوی خان ، قاضی واجد ، مسعود اختر ، نعمان اعجاز ، ثناء ، مدیحہ شاہ ، صباء قمر ، رابی پیرزادہ ، ماہرہ خان ، شبنم مجید اور ببرک شاہ نے شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پوری دنیا میں مسلمانوں پر مظالم ہو رہے ہیں ، افغانستان ، مقبوضہ کشمیر ، فلسطین ، ایراق ، لبیا ، برما سمیت دیگر ممالک میں صرف مسلمانوں پر مظالم کے پہاڑ ڈھائے جا رہے ہیں اور عالمی ضمیر سویا ہوا ہے ، اقوام متحدہ کو مقبوضہ کشمیر اور فلسطین پر ہونے والے مظالم اور بربریت کی داستانیں کیوں نظر نہیں آتیں۔فنکاروں نے کہا کہ امریکہ نے ہمیشہ دوغلی پالیسی اختیار کی ہے ، 71کی جنگ میں بھی ہمارے ساتھ بے وفائی کی۔ پوری دنیا کا امن برباد کرنے میں امریکہ کا سب سے بڑا ہاتھ ہے ، اسرائیلی جارحیت سے صرف مسلمانوں کا خون بہایا جا رہا ہے اور امریکہ اسرائیل کی مکمل پشت پناہی کر رہا ہے اور صرف اسرائیل ہی نہیں بلکہ ہر اس ملک کی پشت پناہی امریکہ کرر ہا ہوں جو مسلمانوں کا قتل و عام کر رہے ہیں۔ اقوام متحدہ امریکی تسلط سے آزاد ہو کر دنیا میں امن کے لئے اقدامات کرنے ہوں گے ورنہ تیسری جنگ عظیم سے جس طرح کی ہولناک تباہی ہو گی اس کا تصور کر کے ہی دل لرز جاتا ہے۔ فنکاروں نے مزید کہا کہ پاکستان پہلے ہی دہشت گردوں کے خلاف جنگ میں مصروف ہے تاکہ دنیا میں امن قائم ہو سکے۔

مزید :

کلچر -