سینئر اداکار کے ساتھ لڑائی کی خبر جھوٹی ہے،سرفراز وکی

سینئر اداکار کے ساتھ لڑائی کی خبر جھوٹی ہے،سرفراز وکی

  

لاہور(فلم رپورٹر)ٹی وی اور سٹیج کے معروف کامیڈین اور ورسٹائل فنکار سرفراز وکی نے’’پاکستان‘‘سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں نے ہمیشہ اپنے سینئر کی عزت کی ہے اور میں آج جس مقام پر ہوں وہ ان ہی کی دعاؤں کا نتیجہ ہے ۔میں کسی سینئر اداکار کے ساتھ لڑائی کا تصور بھی نہیں کرسکتا ایک سینئر اداکار کے ساتھ لڑائی کی خبر جھوٹی اور بے بنیاد ہے الحمراء میں ایسا کوئی واقعہ پیش نہیں آیا جس میں کسی سینئر فنکار نے اپنے ساتھ بد تمیزی کی پاداش میں مجھے زدوکوب کیا ہو ۔سرفراز وکی نے کہا کہ ایسی خبریں میری شہرت کو نقصان پہنچانے کے لئے لگائی جا رہی ہیں میری میڈیا والوں سے درخواست ہے کہ وہ خبر کی اشاعت سے قبل تصدیق کرلیا کریں۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز یہ خبر آئی تھی کہ سینئر اداکار خالد معین بٹ نے اپنے ساتھ بدتمیزی کرنے پر سرفراز وکی کو بدترین تشدد کا نشانہ بنایا ہے۔

مزید :

کلچر -