شوبز میں کبھی فحاشی کا سہارا نہیں لیا،رز کمالی
لاہور(فلم رپورٹر)اداکارہ و ماڈل رز کمالی نے کہا ہے کہ میں نے کبھی بھی شہرت کیلئے فحاشی اور سفارش کا سہارا نہیں لیا‘منفرد اداکاری کی وجہ سے آج ٹی وی اداکاراؤں میں سب سے نمایاں ہوں۔رز کمالی نے کہاکہ بہت سی ایسی اداکارائیں ہیں جو سالوں مہینوں بلکہ دنوں میں کروڑ پتی بننے کیلئے فحاشی اور سفارش کا سہارا لیتی ہیں لیکن ان کی یہ شہرت عارضی ہوتی ہے اور لوگوں کی نظروں میں بھی ان کی قدر نہیں ہوتی ۔انہوں نے کہاکہ میں نے جب سے شوبز میں آئی ہوں کبھی بھی فحاشی اور سفارش کا سہارا نہیں لیا بلکہ اپنے منفرد پرفارمنس کی وجہ سے آج یہ مقام حاصل کیا ہے ۔