تنقید کو بیحد سنجیدگی سے لیتی ہوں، کنگنا راناوت

تنقید کو بیحد سنجیدگی سے لیتی ہوں، کنگنا راناوت
 تنقید کو بیحد سنجیدگی سے لیتی ہوں، کنگنا راناوت

  

ممبئی (نیٹ نیوز)بالی ووڈ اداکارہ کنگنا رناوت نے کہا ہے کہ میں بہت حساس ہوں اور تنقید کو بیحد سنجیدگی سے لیتی ہوں۔ گزشتہ روز یہاں ایک تقریب میں بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ عام زندگی میں بہت شرمیلی اور ڈرپوک لڑکی ہوں۔ کنگنا نے کہا کہ میں بہت حساس ہوں اور تنقید کو بیحد سنجیدگی سے لیتی ہوں۔ اداکارہ نے کہا کہ بلاوجہ کی تنقید سے بچنے کے لیے میں ٹوئٹر جیسی سوشل نیٹ ورکنگ ویب سائٹ سے بھی دور رہتی ہوں۔کنگنا کا کہنا تھا کہ جب میں اتنی کامیاب نہیں تھی تب کوئی میرا انٹرویو بھی لینے نہیں آتا تھا اور اکثر مجھ سے ایک ہی سوال پوچھا جاتا تھا کہ سونم یا دیپکا میں سے کون نیکسٹ جنریشن کی سپر سٹار اداکارہ بنے گی۔ کنگنا نے بتایا کہ اس کا جواب وہ کچھ یوں دیتی تھیں کہ نہ دیپکا نہ سونم نیکسٹ جنریشن سٹار میں خود ہوں۔

مزید :

کلچر -