سعودی حکومت کا اقتصادی اصلاحات کے تحت شہریوں کو انکم ٹیکس ،کمپنیوں کو منافع پر ٹیکس سے مستثنیٰ قرار دینے کا اعلان

سعودی حکومت کا اقتصادی اصلاحات کے تحت شہریوں کو انکم ٹیکس ،کمپنیوں کو منافع ...

  

ریاض (اے پی پی) سعودی حکومت نے اقتصادی اصلاحات کے تحت سعودی شہریوں کو انکم ٹیکس اور سعودی کمپنیوں کو اپنے منافع پر ٹیکس سے مستثنیٰ قرار دینے کا اعلان کیا ہے۔سعودی سرکاری خبر رساں ادارے ایس پی اے کے مطابق وزیر خزانہ محمد الجدان نے کہا ہے کہ انھیں اس بات کا علم ہوا ہے کہ سعودی عوام اور کمپنیاں حکومت کے اصلاحاتی پلان پر تشویش کا شکار ہیں اس لئے وہ واضح کرنا چاہیں گے کہ قومی اقتصادی اصلاحات کے منصوبے میں سعودی شہریوں کی آمدنی پر کوئی ٹیکس عائد نہیں ہوگا اور نہ ہی سعودی کمپنیوں کو اپنے منافع پر کوئی ٹیکس ادا کرنا پڑے گا۔انھوں نے کہاکہ ان کا سعودی شہریوں اور کمپنیوں کو ٹیکس نیٹ میں لانے کا کوئی ارادہ نہیں ہے البتہ 2018ء میں مملکت میں ویلیو ایڈڈ ٹیکس(ڈبلیو اے ٹی )متعارف کرائے جانے کا امکان ہے جس کی شرح 5 فیصد ہو گی اور اس میں 2020 ء تک کوئی اضافہ یا تبدیلی نہیں ہو گی۔

مزید :

عالمی منظر -