اسٹاک ہوم حملہ: مبینہ ڈرائیور کا تعلق ازبکستان سے تھا ، پولیس حکام

اسٹاک ہوم حملہ: مبینہ ڈرائیور کا تعلق ازبکستان سے تھا ، پولیس حکام

  

اسٹاک ہوم(آن لائن)سویڈن کے دارالحکومت اسٹاک ہوم میں ٹرک حملے کے مبینہ ڈرائیور رحمت عقیلوف کاتعلق ازبکستان سے ہے، اس کے دوستوں کا کہنا ہے رحمت پارٹیوں اور شراب نوشی کا شوقین ہے اور اسے مذہب سے کوئی خاص لگاونہیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق گرفتار 39 سالہ ٹرک ڈرائیور رحمت عقیلوف 4 بچوں کا باپ اور کنسٹرکشن ملازم ہے۔پولیس کا دعویٰ ہے کہ رحمت شدت پسند تنظیم داعش سے ہمدردی رکھتا ہے جبکہ اس کے دوستوں نے میڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ رحمت کوئی خاص مذہبی نہیں بلکہ اسے پارٹیاں کرنے اور شراب نوشی کا بھی شوق رہا ہے۔

رحمت عقیلوف کو اسٹاک ہوم کے نواحی علاقے سے گرفتار کیا گیا تھا۔

مزید :

عالمی منظر -