پوپ فرانسیس کی مصر میں پام سنڈے پر دہشت گردی کی مذمت ،ہلاکتوں پر اظہارِافسوس

پوپ فرانسیس کی مصر میں پام سنڈے پر دہشت گردی کی مذمت ،ہلاکتوں پر اظہارِافسوس

  

ویٹی کن(آن لائن)رومن کیتھو لک کے روحانی پیشوا پوپ فرانسیس نے مصر میں پام سنڈے کی تقریبات کے دوران میں قبطی عیسائیوں کے گرجا گھروں پر تباہ کن بم حملوں کی مذمت اور ہلاکتوں پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔مصر میں یہ بم دھماکے پوپ فرانسیس کے قاہرہ کے طے شدہ دورے سے چند ہفتے قبل ہوئے ہیں۔انھوں نے مصر کے قبطی عیسائیوں کے روحانی پیشوا پوپ تواضروس دوم سے ان بم دھماکوں میں چوالیس انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے اور ان کے نام تعزیتی پیغام میں انھیں اپنا بھائی قراردیا ہے۔

انھوں نے تمام مصری قوم کے نام پیغام میں بم دھماکوں کی مذمت کی ہے اور کہا ہے کہ وہ زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعاگو ہیں۔

مزید :

عالمی منظر -