مقبوضہ کشمیر 12 اپریل تک انٹرنیٹ سروس سروس معطل رہے گی

مقبوضہ کشمیر 12 اپریل تک انٹرنیٹ سروس سروس معطل رہے گی

  

سری نگر(کے پی آئی)ریاستی حکومت نے 12 اپریل تک انٹرنیٹ سروس سروس معطل رکھنے کا فیصلہ کیا ہے ،اسکے ساتھ ہی سوشل میڈیا پر پابندی عائد کردی گئی ہے ، ادھرسرینگر بڈگام اور گاندربل پارلیمانی حلقے میں ضمنی الیکشن کے دوران کسی بھی ناخوشگوار واقع کو ٹالنے اور افواہوں کو روکنے کیلئے انٹرنیٹ سہولیات معطل،خبر رساں اداروں ، اخباری دفتروں اور کاروباری اداروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ،سرکاری ترجمان نے اس بات کی تصدیق کی کہ وادی کے اطراف و اکناف میں افواہوں کو روکنے ،حالات کو بہتر بنانے اور امن و قانون کو یقینی بنانے کیلئے مجبورا انٹر نیٹ اور براڈ بینڈ سہولیات کئی گھنٹوں کیلئے معطل کر دی گئی ۔ سرینگر پارلیمانی حلقے میں ضمنی الیکشن کے دوران کسی بھی ناخوشگوار واقعے کو روکنے ،افواہوں پر قدغن لگانے ،لوگوں کے جاں و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے انتظامیہ نے پوری وادی میں 8اور9اپریل کی درمیانی رات کو ہی انٹر نیٹ سہولیات پر پابندی عائد کر دی۔

جس کی وجہ سے وادی کے اطراف واکناف میں طلبہ ،کاروباری اداروں، اخباری دفتروں اور خبر رساں اداروں کو کافی مشکلات کا سامنا کرناپڑا ۔ اخباری دفتروں اور خبر رساں اداروں میں انٹر نیٹ کی عدم دستیابی کی وجہ سے بری طرح سے کام متاثر ہوا ۔ادھر سرکار ی ترجمان نے اس بات کی تصدیق کی کہ وادی میں افواہوں کو روکنے اور حالات کو پر امن رکھنے کیلئے وقتی طور پر انٹر نیٹ سہولیات پر پابندی عائد کی گئی تاہم انٹر نیٹ سہولیات پر عائد کی گئی پابندیاں عارضی ہیں ۔ سرکاری ترجمان کے مطابق پوری وادی میں موبائیل سروس دن بھر کام کرتی رہی ،افواہوں کو روکنے کیلئے انتظامیہ کو انٹر نیٹ سہولیات پر پابندی عائد کرنی پڑی۔

امریکن وزارت دفاع کی طرف سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ شامی فوج کے ایوی ایشن بیس پر حملہ کرنے والا امریکی جنگی بحری جہاز مغربی بحر روم کی طرف بڑھ گیا ہے اور اس کا روسی جنگی بحری جہاز سے سامنا نہیں ہوا۔

مزید :

عالمی منظر -