فرانس نے معروف عالم دین ہانی رمضان کو ملک بدر کردیا

فرانس نے معروف عالم دین ہانی رمضان کو ملک بدر کردیا

  

پیرس(آن لائن) فرانس نے معروف عالم دین ہانی رمضان کو ملک سے بے دخل کردیا، وہ اخوان المسلمون کے بانی کے پوتے اور اسکالر طارق رمضان کے بھائی ہیں۔ غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کی جانب سے جاری رپورٹ کے مطابق فرانسیسی حکومت نے معروف عالم دین ہانی رمضان کو ملک سے بے دخل کردیا۔

، وہ اخوان المسلمون کے بانی کے پوتے اور اسکالر طارق رمضان کے بھائی ہیں۔ فرانسیسی وزارت داخلہ نے الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہانی رمضان نے اپنے نظریات اور خیالات سے فرانس کے لیے خطرات پیدا کیے، ہانی رمضان نے زنا کے مرتکب افراد کو سرِ عام سنگسار کرنے کی حمایت کی تھی۔

مزید :

عالمی منظر -