شام میں اضافی کارروائی نہیں کریں گے ، امریکہ

شام میں اضافی کارروائی نہیں کریں گے ، امریکہ

  

واشنگٹن (آن لائن) امریکہ نے شام میں اضافی فوجی کارروائی کو مسترد کر دیا غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق صدر ڈونلڈٹرمپ کے سکیورٹی مشیر ایچ آر میکماسٹر نے اپنے ایک انٹرویو میں کہا کہ اگرچہ امریکہ کا شام میں اضافی فوجی حملوں کا کوئی ارادہ نہیں ہے تاہم ملک میں ہم داعش کا خاتمہ چاہتے ہیں انہوں نے کہا کہ امریکہ اپنے اتحادیوں سمیت شام میں حکومت کی تبدیلی کے لئے گلوبل سیاسی ردعمل کا خواہاں ہے ۔

انہوں نے کہا کہ امریکی انتظامیہ یہ سمجھنے سے قاصر ہے کہ اسد حکومت کے آئین سے شامی بحران کا سیاسی حل کس طرح نکالا جا سکتا ہے انہوں نے کہا کہ ہم روس سے اس سوال کا جواب چاہتے ہیں انہوں نے کہا کہ امریکہ جاننا چاہتا ہے کہ آخر ہم شام میں اپنی ہی آبادی کا قتل عام کرنے والی حکومت کو تعاون کیوں فراہم کیا جائے ۔

مزید :

عالمی منظر -