سات ماہ کے دوران خوراک ‘ مشروبات اور تمباکوکی پیداوار میں 4.8 فیصد اضافہ

سات ماہ کے دوران خوراک ‘ مشروبات اور تمباکوکی پیداوار میں 4.8 فیصد اضافہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(آن لائن) رواں مالی سال 2016۔17ء کے پہلے سات ماہ کے دوران خوراک ‘ مشروبات اور تمباکو کی صنعت کی پیداوار میں گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے مقابلہ میں 4.8 فیصد کا اضافہ ہوا ہے جبکہ گزشتہ مالی سال کے دوران صنعت کی شرح نمو میں 0.56 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا تھا۔ سیکورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق جون 2015ء کے اختتام تک ایس ای سی پی کے ساتھ رجسٹرڈ فوڈ اینڈ بیوریج کمپنیوں کی تعداد 2500 تک پہنچ چکی تھی جن میں سے 145 کمپنیاں صرف مالی سال 2015ء4 میں رجسٹرڈ کی گئی ہیں ۔
رپورٹ کے مطابق متوسط طبقہ کی آمدنی میں اضافہ کے ساتھ ساتھ تیزی سے بڑھتا ہوا متوسط طبقہ خوراک اور بیوریج وغیرہ کی صنعت کے فروغ میں معاون ثابت ہو رہا ہے جس کی وجہ سے ان صنعتوں کی شرح نمو میں نمایاں اضافہ ہوا ہے اور شعبہ میں کی جانے والی سرمایہ کاری بھی بڑھی ہے۔#/s#

مزید :

کامرس -