علی اکبر گروپ کے عبدالناصر ڈائریکٹوریٹ آف بائیو ٹیکنالوجی ایوب ایگریکلچر ریسرچ انسٹیٹیوٹ کے چیرمین منتخب ہوگئے

علی اکبر گروپ کے عبدالناصر ڈائریکٹوریٹ آف بائیو ٹیکنالوجی ایوب ایگریکلچر ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(پ ر)علی اکبر گروپ پاکستان کے مارکیٹنگ مینجر عبد الناصرڈ ائریکٹوریٹ آف بائیو ٹیکنالوجی ایوب ایگریکلچر ریسرچ انسٹیٹیوٹ فیصل آباد کا بطور چیرمین منتخب تقرری کا نوٹیفکیشن حکومت پنجاب کی طرف سے جاری کیا گیا۔نو منتخب چیرمین ڈ ائریکٹوریٹ آف بائیو ٹیکنالوجی ایوب ایگریکلچر ریسرچ انسٹیٹیوٹ کے شعبہ بائیو ٹیکنالوجی سے متعلق جاری تمام پروجیکٹس، جدید تحقیق، پلاننگ، گورنمنٹ سے متعلقہ سفارشات، سبسڈی اور کسانوں سے متعلقہ امور کی سرپرستی کریں گے۔ اس موقع پر میجر (ر) اعجاز محمد خاں چیرمین علی اکبر گروپ اور ڈائریکٹران سعد اکبر خاں ، احسن اکبر خاں، وقاص شجاعت نے عبد الناصر صا حب کی بطور چیر مین ڈائریکٹوریٹ آف بائیو ٹیکنالوجی ایوب ایگریکلچر ریسرچ انسٹیٹیوٹ تقرری پر انہیں مبارکباد دی ۔
اور اسے زراعت کی تحقیق و ترقی کے لئے خوش آئندقراردیا۔ا نو منتخب چیرمین نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بطور چیرمین تقرری انکے اور انکے ادارے کے لئے بہت بڑے اعزاز کی بات ہے ۔ انہوں نے اس بات کا اعادہ کیا کہ وہ شعبہ زراعت کی ترقی کے لئے اپنی تمام تر توانائیوں کو بروئے کار لائیں گے اور ادارہ کی ترقی اور بہتری کے لئے اپنا جامع اور بامقصد کردار ادا کریں گے

مزید :

کامرس -