برآمدات میں اضافے کیلئے کمرشل قونصلرز کو متحرک کیا جائے گا

برآمدات میں اضافے کیلئے کمرشل قونصلرز کو متحرک کیا جائے گا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (کامرس رپورٹر)ڈائریکٹر جنرل ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی پاکستان میاں ریاض احمد نے کہا ہے کہ بیرون ممالک پاکستان کے کمرشل قونصلرز کو متحرک کیا جائے گا اور ان کے ذریعے امپورٹرز کو پاکستان میں ہونے والی بین الاقوامی نمائشوں میں شرکت کیلئے راغب کیا جائے گا ،35ویں پاکستان انٹر نیشنل کارپٹ نمائش کیلئے اتھارٹی کی طر سے اعلان کردہ فنڈز کو مزید بڑھانے کیلئے بھرپور کوشش کی جائے گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاکستان کارپٹ مینو فیکچررز اینڈ ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن کے دورہ کے موقع پر اجلاس سے خطاب اور میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر ڈائریکٹر ایگزیبیشن محمد عرفان ، چیئرمین ایسوسی ایشن عثمان غنی ، سینئروائس چیئرمین چوہدری ریاض احمد ، سابق چیرمین لطیف ملک ،میجر (ر)اختر نذیر کوکی، سابق وائس چیئرمینملک اکبر اور سابق سینئر وائس چیئرمین سعید خان سمیت دیگر بھی موجود تھے۔ ایسوسی ایشن کے رہنما?ں نے ڈی جی ٹڈاپ کو کارپٹ انڈسٹری کو درپیش مسائل اور رواں سال اکتوبر میں لاہور میں منعقد ہونے والی 35پاکستان انٹر نیشنل کارپٹ نمائش کی تیاریوں سے تفصیلی آگاہ کیا۔ ڈائریکٹر جنرل ٹڈاپ میاں ریاض احمد نے کہا کہ کسی بھی شعبے کی ایکسپورٹ ہمارا قومی مفاد ہے۔ کارپٹ انڈسٹری اہم سیکٹر ہے لیکن اسے گزشتہ کئی سالوں سے مسائل کا سامنا ہے۔ انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ
ایسوسی ایشن کی مشاورت او رفیڈ بیک سے ان مسائل کو حل کرنے کیلئے اقدامات اور زمینی حقائق کو مد نظر رکھتے ہوئے مستقبل کے لئے جامع پالیسی مرتب کی جائے گی جو انڈسٹری کے لئے سود مند ثابت ہو۔

ڈی جی ٹڈاپ نے ایسوسی ایشن کی درخواست پر پاکستان انٹر نیشنل کارپٹ نمائش کیلئے فنڈز کو بڑھانے کی درخواست پر کہا کہ اس حوالے سے تحریری طور پر دوبارہ لکھا جائے اور یقین دلاتا ہوں کہ اسے نہ صرف زیر غور لایا جائے گا بلکہ فنڈز کے اجراء4 کیلئے فوری عملی اقدامات کئے جائیں گے۔ انہوں نے بیرون ممالک پاکستانی سفارتخانوں کے کمرشل قونصلرز کو متحرک کرنے کے حوالے سے تجاویز کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس سلسلہ میں متعلقہ وزارت سے رابطہ کر کے کمرشل قونصلرز کو متحرک کیا جائے گا اور ان کے ذریعے پاکستان میں ہونے والی بین الاقوامی نمائشوں کی تشہیر کیلئے مدد لی جائے گی۔ علاوہ ازیں پاکستان میں منعقد ہونے والی نمائشوں میں شرکت کے خواہشمند افراد کو قونصل خانے میں دعوت دے کر تمام تفصیلات سے آگاہ کرنے کے ساتھ انہیں ڈاکو منٹری بھی دکھائی جائے گی۔پاکستان انٹر نیشنل کارپٹ نمائش کی تشہیر کیلئے مواد اور ڈاکو منٹری کی سی ڈیز بیرون ممالک قونصل خانوں کو ارسال کی جائیں گی اور ان کے ذریعے ا س نمائش کی بھرپور تشہیر کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ ہم مرحلہ وار آگے بڑھیں گے اور جہاں جہاں کوتاہیاں ہیں انہیں دور کیا جائے گا۔ انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ نمائش میں شرکت کیلئے آنے والے غیر ملکی مندوبین کو ویزوں کے اجراء4 میں حائل رکاوٹوں کو بھی دور کیا جائے گا۔اس موقع پرایسوسی ایشن کے وائس چیئرمین ریاض احمد نے کہا کہ موجودہ حالات میں کارپٹ انڈسٹری کو بے پناہ مسائل درپیش ہیں۔انٹر نیشنل مارکیٹ تک رسائی اور امپورٹرز کو راغب کرنے کیلئے دوبارہ تگ و دو کرنے کی ضرورت ہے جس کیلئے ٹڈاپ کا کردار اہمیت کا حامل ہے۔ انہوں نے ڈی جی ٹڈاپ سے درخواست کی کہ کارپٹ کی عالمی نمائش میں شرکت کیلئے آنے والوں کیلئے حکومت کی سطح پر ڈنر کا اہتمام کیا جائے جس سے پاکستان کا سوفٹ امیج اجاگر ہوگا جس پر ڈی جی ٹڈا پ نے تجویز کو سراہتے ہوئے کہا کہ اسے زیر غور لایا جائے گا۔

مزید :

کامرس -