سی پیک میں برطانیہ و دیگر ممالک کی شمولیت کی خواہش خوش آئند ہے، خلدون جاوید ملک

سی پیک میں برطانیہ و دیگر ممالک کی شمولیت کی خواہش خوش آئند ہے، خلدون جاوید ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(کامرس رپورٹر)چیئرمین لاہور ٹاؤن شپ انڈسٹریز ایسوسی ایشن خلدون جاویدملک نے کہا ہے کہ سی پیک گیم چینجر منصوبہ ہے روس، متحدہ عرب امارات کے بعد اب برطانیہ و دیگر ممالک کی اس میں شمولیت کی خواہش خوش آئند اور اس منصوبہ کی اہمیت کو اجاگر کرتی ہے سی پیک عظیم اور بڑا منصوبہ ہے جس سے پاکستان عالمی سرمایہ کاروں کی توجہ کا مرکز بن گیا ہے انہوں نے کہا کہ برطانیہ پاکستان اور چین کے ساتھ تجارت بڑھانا چاہتا ہے تینوں ممالک خطے میں پیدا ہونے والے نئے تجارتی مواقع سے فائدہ اٹھاسکتے ہیں۔
اس طرح پاکستانی معیشت مضبو ط و مستحکم ہوگی ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سینئر وائس چیئرمین ڈاکٹر شفیق اے نقی وائس چیئرمین میاں شہریار علیکے ساتھ ٹاؤن شپ انڈسٹریز کے صنعتکاروں کے مختلف وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ خلدون جاوید ملک نے کہا کہ سی پیک سے ملک میں معاشی انقلاب برپا ہوگا ۔غیر ملکی سرمایہ کاروں کی جانب سے سی پیک روٹس پر قائم انڈسٹریل زونز کے قیام سے حکومت کا صنعتی ترقی کا ویژن پورا ہوگا اور ملکی برآمدات میں اضافہ سے حکومت کے زرمبادلہ کے ذخائر بڑھیں گے اور معاشی مشکلات اور غیر ملکی قرضے میں کمی ہوگی۔

مزید :

کامرس -