آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کی فروخت میں12.4 فیصد اضافہ

آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کی فروخت میں12.4 فیصد اضافہ

  

اسلام آباد (آن لائن)گذشتہ مالی سال کے مقابلہ میں رواں مالی سال 2016۔17ء کے پہلے نو ماہ کے دوران آئل مارکیٹنگ کمپنیوں (او ایم سی) کی سیل میں 12.4 فیصد کا اضافہ ہوا ہے اور اس دوران 17.98 ملین ٹن پٹرولیم مصنوعات کی فروخت کی گئی ہے۔ مجموعی فروخت کے حجم میں 15 فیصد کا اضافہ ہوا ہے ۔

جبکہ ڈیزل اور پٹرول کی فروخت میں بالترتیب 13 اور 17 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق ملک میں جاری تجارتی و کاروباری، صنعتی اور تعمیراتی سرگرمیوں کے فروغ سے پٹرولیم مصنوعات کی فروخت میں اضافہ ہوا ہے جو رواں مالی سال کے دوران جاری رہنے کا امکان ہے۔ #/

مزید :

کامرس -