80 لاکھ خاندان 35 فیصد آمدنی لائیو سٹاک سے حاصل کرتے ہیں، رپورٹ

80 لاکھ خاندان 35 فیصد آمدنی لائیو سٹاک سے حاصل کرتے ہیں، رپورٹ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (آن لائن) ملک کے زرعی شعبہ میں لائیو سٹاک سیکٹر کا حصہ 56 فیصد ہے جبکہ مجموعی قومی پیدوار (جی ڈی پی)میں لائیو سٹاک کے شعبہ کا حصہ 11.6 فیصد ہے۔ اقتصادی سروے رپورٹ برائے سال 2015۔16ء کے مطابق ملک میں 36.6 ملین بھینسیں ‘ 29.8 ملین بھیڑین اور 70.3 ملین بکریاں پالی جارہی ہیں جبکہ دیگر مختلف جانوروں کی تعداد 42.8 ملیں ہے۔رپورٹ کے مطابق ملک کے ہر ایک غیر تعلیم یافتہ اور غیر ہنر مند فرد کے پاس اوسطاً تین جانور ہیں جبکہ ملک کی دیہی معیشت سے وابستہ 80 لاکھ خاندان اپنی آمدنی کا 35 فیصد حصہ لائیو سٹاک کے شعبہ سے حاصل کرتے ہیں۔ لائیو سٹاک کا شعبہ دیہی معیشت کی ترقی اور فروغ میں بنیادوں کردار ادا کر رہا ہے جو زیادہ تر افراد کے روزگار کا ذریعہ بھی ہے۔ لائیوسٹاک کے شعبہ کے ماہرین نے کہا ہے کہ لائیو سٹاک کے شعبہ کی ترقی اور اس کی استعداد سے حقیقی استفادہ کے لئے فارمرز کی تربیت اور مالی معاونت سے مثبت نتائج حاصل کئے جاسکتے ہیں۔
جس سے نہ صرف دودھ اور گوشت کی مقامی ضروریات کی تکمیل میں مدد ملے گی بلکہ ضرورت سے زائد مصنوعات کی برآمدات سے قیمتی زرمبادلہ کما کر دیہی معیشت کے استحکام اور ترقی میں بھی معاونت حاصل کی جاسکتی ہے۔#/s#

مزید :

کامرس -