کاروباری ہفتے کے پہلے روز ملا جلا رجحان ،انڈیکس میں 53پوائنٹس کا اضافہ

کاروباری ہفتے کے پہلے روز ملا جلا رجحان ،انڈیکس میں 53پوائنٹس کا اضافہ

  

کراچی(آن لائن)کاروبارکے پہلے روزپاکستان اسٹاک مارکیٹ میں ملاجلارحجان دیکھاگیااورکے ایس ای100انڈیکس47900پوائنٹس کی سطح پربندہواجبکہ مارکیٹ میں سرمایہ کاروں کے4ارب سے زائدروپے ڈوب گئے۔پیرکو کاروبار کے اختتام پرکے ایس ای100انڈیکس میں53.58پوائنٹس کااضافہ ریکارڈ کیاگیاجس سے کے ایس ای 100 انڈیکس 47889.37 پوائنٹس سے بڑھ کر47942.95پوئنٹس پرجا پہنچااسی طرح80.89پوائنٹس کے اضافے سے کے ایس ای30انڈیکس25499.10پوائنٹس ہوگیا جبکہ کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس 32871.39 پوائنٹس سے گھٹ کر32858.10پوائنٹس پربندہوا۔ کاروباری اتارچڑھاؤکے سبب مارکیٹ کے سرمائے میں4ارب66کروڑ69لاکھ22ہزار10روپے کی کمی ریکارڈکی گئی جس کے نتیجے میں سرمائے کامجموعی حجم95کھرب20ارب97کروڑ52لاکھ63ہزار785روپے سے کم ہوکر95کھرب16ارب9 0کروڑ85 لاکھ 71 ہزار575روپے رہ گیا۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں پیرکے روز13کروڑ6لاکھ99ہزارحصص کے سودے ہوئے اورٹریڈنگ ویلیو7ارب روپے تک محدود رہی جبکہ گزشتہ جمعہ15کروڑ23لاکھ81ہزارحصص کے سودے ہوئے تھے اورٹریڈنگ ویلیو7ارب روپے ریکارڈکی گئی تھی ۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں پیرکے روزمجموعی طوپر359کمپنیوں کاکاروبارہواجس میں سے131کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ،210میں کمی اور18کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔

کا

روبارکے لحاظ سے ازگارڈنائن1کروڑ58لاکھ،دیوان سیمنٹ1کروڑ7لاکھ،ٹی آرجی پاک لمیٹڈ88لاکھ21ہزار،پاک جنرل انشورنس70لاکھ9ہزارپاک الیکٹرون69لاکھ64ہزارحصص کے سودوں سے سرفہرست رہے ۔ قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کے اعتبار سے سپائیرفائیبرکے بھاؤمیں47روپے اوربھنیروٹیکسٹائل کے بھاؤمیں38.26روپے کااضافہ جبکہ باٹاپاک کے بھاؤمیں217.70روپے اورفلپس مورس پاک کے بھاؤمیں137روپے کی نمایاں کمی ریکارڈکی گئی #

مزید :

کامرس -