سرامکس انڈسٹری بالخصوص بری طرح متاثر ہو رہی ہے: صدر گوجرانوالہ چیمبر

سرامکس انڈسٹری بالخصوص بری طرح متاثر ہو رہی ہے: صدر گوجرانوالہ چیمبر

  

لاہور(کامرس رپورٹر) سعید احمد تاج صدر گوجرانوالہ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری نے آل پاکستان سرامکس مینوفیکچرز ایسوسی ایشن کے نمائندوں سے ملاقات کے بعد اپنے بیان میں کہا کہ پنجاب بھر میں انڈسٹری بالعموم اور سرامکس انڈسٹری بالخصوص بری طرح متاثر ہو رہی ہے۔کیونکہ دوسرے صوبوں کے مقابلے میں پنجاب کی انڈسٹریز کو گیس 60%سے بھی زیادہ مہنگی دی جا رہی ہے۔ان حالات میں مقابلتاً پنجاب کی بنائی ہوئی مصنوعات مہنگی پڑتی ہیں جس سے مجموعی طور پر ایکسپورٹ میں کمی آ رہی ہے اور پنجاب کا ریونیو بھی کم ہورہا ہے۔جس کی وجہ سے فیکٹری مالک فیکٹریاں بند کرنے پر مجبور ہیں نتیجتاً بے روزگاری بڑھ رہی ہے۔

اس کے سدِباب کیلئے پنجاب گورنمنٹ فوری طور انڈسٹری کیلئے گیس کی قلت پر نظرِثانی کرے بصورت دیگر اگر یہ سلسلہ اسی طرح جاری رہا اور انڈسٹری متاثر ہوتی رہی تو آنے والے دنوں میں متاثرہ لوگ کسی بھی طرح کا انتہائی قدم اُٹھانے پر مجبور ہوجائیں گے۔

مزید :

کامرس -