روسی اناستاسیا نے مونٹریری اوپن ٹینس ٹائٹل جیت لیا

روسی اناستاسیا نے مونٹریری اوپن ٹینس ٹائٹل جیت لیا

  

میکسیکو سٹی (نیٹ نیوز) روس کی نامور ٹینس سٹار اناستاسیا پاؤلیچنکووا نے ایونٹ کی ٹاپ سیڈڈ اینجلیق کربر کو شکست دیکر مونٹریری اوپن ٹینس ٹورنامنٹ ویمنز سنگلز ایونٹ جیت لیا۔ میکسیکو میں جاری ایونٹ کے ویمنز سنگلز فائنل میں روس کی نامور ٹینس سٹار اناستاسیا پاؤلیچنکووا اور جرمنی کی ٹاپ سیڈڈ اینجلیق کربر سے تھا جس میں روسی کھلاڑی نے سخت مقابلے کے بعد 6-4، 2-6 اور 6-1 سے ہرا کر ایونٹ جیت لیا۔ دوسری جانب روس کی نامور ٹینس سٹار ڈاریا کاساٹکینا نے چارلسٹن اوپن ٹینس ٹورنامنٹ ویمنز سنگلز ایونٹ جیت لیا۔ انہوں نے فائنل میں لٹویا کی جیلینا اوسٹا پنکو کو شکست دیکر ایونٹ اپنے نام کرلیا۔ چارلسٹن میں جاری ایونٹ میں کھیلے گئے ویمنز سنگلز فائنل میں روس کی نامور ٹینس ڈاریا کاساٹکینا نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے لٹویا کی جیلینا اوسٹا پنکو کو سٹریٹ سیٹس میں 6-3 اور 6-1 سے ہرا کر ٹورنامنٹ جیت لیا۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -