آج بھی عمدہ کارکردگی سے ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کرونگا، بابر اعظم

آج بھی عمدہ کارکردگی سے ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کرونگا، بابر اعظم

  

گیانا(نیٹ نیوز) پاکستان کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز مڈل آرڈر بلے باز نے کہا ہے کہ وہ ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز کے تیسرے اور آخری ون ڈے میچ میں بھی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنی ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کرینگے۔ انہوں نے کہا کہ وہ مکمل طور پر فٹ اور بھر پور فارم میں ہوں اور ویسٹ انڈیز کے خلاف میدان میں اترنے کو بے تاب ہوں۔ مایہ ناز بلے باز نے کہا ہے کہ ویسٹ انڈیز کو دوسرے ون ڈے میں شکست دینے کے باوجود سیریز کے آخری میچ کو آسان نہیں لینگے بلکہ سیریز جیتنے کیلئے سر توڑ محنت کرنا ہوگی اور کھیل کے ہر شعبوں میں کارکردگی دکھانا ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ ٹیم کی حالیہ کارکردگی قابل ستائش ہے، موجودہ کمبی نیشن کے ساتھ ٹیم مشکل سے مشکل ہدف اور دنیا کی کسی بھی ٹیم کو ہرانے کی صلاحیت رکھتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ مطلوبہ ہدف کیلئے کھلاڑیوں کو عمدہ کارکردگی کے تسلسل کو برقرار رکھنا ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ انکی کوشش ہوگی کے وہ میچ کے دوران عمدہ کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنی ٹیم کو فتح سے ہمکنار کرائیں۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -