رمیز راجہ کا یونس خان کے مزید کھیلتے رہنے کی خواہش کا اظہار

رمیز راجہ کا یونس خان کے مزید کھیلتے رہنے کی خواہش کا اظہار
 رمیز راجہ کا یونس خان کے مزید کھیلتے رہنے کی خواہش کا اظہار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

گیانا(نیٹ نیوز) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور مایہ ناز کرکٹ کمنٹیٹر رمیز راجا کا کہنا ہے کہ ان کی نظر میں یونس خان پاکستان کے سرفہرست کرکٹرز میں شامل ہیں، یونس خان کی سب سے بڑی خوبی ان کی پاکستانیت ہے۔میڈیا سے گفتگو کے دوران سابق ٹیسٹ اوپنررمیز راجا کا کہنا ہے کہ قوی امید ہے یونس خان ٹیسٹ کرکٹ میں 10ہزار رنز کا سنگ میل جس سے وہ محض 23رنز کی دوری پر ہیں، ویسٹ انڈیز کے خلاف پہلے ہی ٹیسٹ میں عبور کرلیں گے۔رمیز راجا نے ساتھ ہی اس خواہش کا اظہار بھی کیا کہ یونس خان اور کھیلیں اور اسی طرح رنز بناتے رہیں، کیوں کہ جب وہ بیٹنگ کرتے ہیں تو کمنٹری کر نے کا لطف دوبالا ہو جاتا ہے۔