حسن علی اور بابراعظم کی بدولت دوسرے میچ میں فتح حاصل ہوئی ، عماد وسیم

حسن علی اور بابراعظم کی بدولت دوسرے میچ میں فتح حاصل ہوئی ، عماد وسیم

  

گیانا( نیٹ نیوز ) پاکستان کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر عماد وسیم نے کہا ہے کہ ویسٹ انڈیز کے خلاف فتح بہترین بیٹنگ اوربولنگ کی بدولت ممکن ہوئی جب کہ حسن علی اور بابر اعظم نے فتح میں اہم کردار ادا کیا۔گیانا میں میچ کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عماد وسیم نے کہا کہ ویسٹ انڈیز کو آسان حریف نہیں لے رہے، اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے سیریز اپنے نام کریں گے، سیریز کی اہمیت سے آگاہ ہیں، اس کے بعد چیمپئنز ٹرافی کھیلنا ہے جس کیلیے ٹیم سخت محنت کر رہی ہے۔عماد وسیم نے کہا کہ دوسرے میچ میں کنڈیشنز سلو تھیں جن کے مطابق ایڈجسٹ کرتے ہوئے ٹیم نے اچھا پرفارم کیا۔

پہلے میچ میں جیسن محمد کی فتح گر اننگز نے میچ کاپانسہ پلٹ دیا تاہم دوسرے میچ میں گرین شرٹس نے اچھا کم بیک کیا۔عماد وسیم کا کہنا تھا کہ شاداب خان پاکستان ٹیم کا مستقبل ہے، وہ بہت جلد سیکھ رہا ہے اور اہم مواقع پر پریشر کنٹرول کرتے ہوئے اچھی پرفارمنس کا مظاہرہ کررہا ہے۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -