پاکستان بمقابلہ ویسٹ انڈیز ، ’’آریا پار ‘‘ ورلڈ کپ کوالیفائی کا آج آخری موقع

پاکستان بمقابلہ ویسٹ انڈیز ، ’’آریا پار ‘‘ ورلڈ کپ کوالیفائی کا آج آخری ...
 پاکستان بمقابلہ ویسٹ انڈیز ، ’’آریا پار ‘‘ ورلڈ کپ کوالیفائی کا آج آخری موقع

  

لاہور،گیانا (سپورٹس رپورٹر،نیٹ نیوز) پاک ویسٹ انڈیز ون ڈے سیریز کا تیسرا اور آخری مقابلہ آج گیانا میں ہوگا،سرفراز الیون اہم میچ میں کامیابی حاصل کر کے نہ صرف سیریز پر قبضہ بلکہ ورلڈ کپ میں براہ راست رسائی کیلئے پوزیشن مستحکم کر لے گی۔پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان ون ڈے سیریز ایک ایک سے برابرہے،تین میچوں پر مشتمل سیریز کا آخری مقابلہ فائنل کی حیثیت اختیار کر گیا،جیتنے والی ٹیم سیریز کی ٹرافی پر قبضہ جما لے گی،دوسرے میچ میں کامیابی کے بعد پاکستان نے عالمی کپ میں براہ راست کوالیفائی کرنے کی راہ ہموار کر لی ہے۔آخری میچ میں فتح شاہینوں کی ورلڈ کپ 2019 میں جگہ پکی کر دی گی،کپتان سرفراز احمد جیت کا ریکارڈ آگے بڑھانے کیلئے پر عزم ہیں،بابر اعظم کا بلا رنز اگلنے اور حسن علی مزید وکٹوں کیلئے بیتاب ہیں۔ کپتان سرفراز احمد نے کہا ہے کہ کھلاڑیوں نے شاندارپرفارمنس دی، کامیابی پربہت خوشی ہے ،فائنل میں پوری کوشش کرکے کامیابی حاصل کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ عماد اورحسن علی نے بہترین کھیل کامظاہرہ کیا ،کھلاڑیوں سے بیٹھ کربات کریں گے اورخامیوں کودورکریں گے۔سرفراز احمد نے کہا کہ کھلاڑیوں کو ڈانٹتا نہیں، بسو فیصدپرفارمنس لانیکی کوشش کرتاہوں،نئے کھلاڑی ہیں اورتھوڑی ڈانٹ ڈپٹ ضروری ہوتی ہے۔ پاکستان اور ویسٹ انڈیز کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان اب تک کھیلے گئے باہمی ون ڈے میچز میں کالی آندھی کا 69 فتوحات کے ساتھ پلڑا بھاری ہے، گرین شرٹس 59 میچز میں فتح یاب رہی۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان 1975ء سے اب تک مجموعی طور پر 131 ایک روزہ میچز کھیلے گئے جن میں کالی آندھی کا پلڑا بھاری ہے، کالی آندھی کی ٹیم 69 اور پاکستانی ٹیم 59 میچز میں کامیاب رہی، تین میچز ٹائی ہوئے۔ دونوں ٹیمیں پہلی بار 1975ء میں برمنگھم میں آمنے سامنے ہوئیں جس میں کالی آندھی ایک وکٹ سے کامیاب رہی جبکہ آخری بار دونوں ٹیموں کا آمنا سامنا 2017ء میں ویسٹ انڈیز میں ہوا جس میں پاکستانی ٹیم 74 رنز سے فتح یاب رہی اسلئے گرین شرٹس کو کالی آندھی کے خلاف جاری ون ڈے سیریز میں نفسیاتی برتری حاصل ہو گی۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -