بابر اعظم نے جوناتھن ٹروٹ کا ریکارڈ توڑ دیا

بابر اعظم نے جوناتھن ٹروٹ کا ریکارڈ توڑ دیا

  

گیانا (نیٹ نیوز )پاکستان کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز بلے باز بابر اعظم اپنی بہترین کارکردگی کی وجہ سے مسلسل ریکارڈز اپنے نام کررہے ہیں ، وہ نہ صرف پہلے 25ون ڈے میچوں کی اننگز میں سب سے زیادہ سکور بنانے والے پاکستانی بلے باز بن گئے بلکہ انہوں نے انگلینڈ کے جوناتھن ٹروٹ کا عالمی ریکارڈ بھی توڑ دیا ،جوناتھن نے پہلے 25ون ڈے میچز میں 1280رنز بناکر ریکارڈ بنایا تھا جو کہ بابر اعظم نے 1306رنز بناکر توڈ دیا۔

، انہوں نے یہ اعزاز ویسٹ انڈیز کے خلاف دوسرے ون ڈے میں 125رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیل کر حاصل کیا۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -