گولڈن ایگلز نے عامر کیبلز ٹی 20 ویٹرنز ٹرافی جیت لی

گولڈن ایگلز نے عامر کیبلز ٹی 20 ویٹرنز ٹرافی جیت لی

  

لاہور (سپورٹس رپورٹر ) گولڈن ایگلز نے 7 ویں عامر کیبلز کلر کٹ ٹی 20 ویٹرنز کرکٹ چیمپئن شپ جیت لی، فاتح ٹیم نے فائنل میں چوہدری سپورٹس کو 3 وکٹوں سے ہرایا۔ محمد حفیظ پلیئر آف دی ٹورنامنٹ قرار پائے۔ چوہدری سپورٹس نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 7 کھلاڑیوں کے نقصان پر 149 رنز بنائے۔ عامر بٹ 45 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ رؤف وائیں نے تین وکٹیں حاصل کیں۔ جواب میں گولڈن ایگلز نے ہدف 19 اوورز میں 7 وکٹوں پر حاصل کر لیا۔ محمد حفیظ نے عمدہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 46 رنز بنائے۔ جاوید حفیظ نے چار وکٹیں حاصل کیں۔ اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی چیف سلیکٹر انضمام الحق نے انعامات تقسیم کیے۔

کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -