ٹنڈولکر کا بائیک چلانے والوں کیلئے پیغام

ٹنڈولکر کا بائیک چلانے والوں کیلئے پیغام

  

نئی دہلی (نیٹ نیوز) سابق عظیم بھارتی بیٹسمین سچن ٹنڈولکر نے اپنی مہم کے دوران نوجوانوں کو بائیک چلاتے ہوئیہیلمٹپہننے کی تلقین کر دی۔سچن ٹنڈولکر کی جانب سے اپنے ٹوئٹر اور فیس بک اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو پوسٹ کی گئی ہے جس میں انہیں نوجوانوں کو ہیلمٹ پہننے کی تلقین کرتے ہوئے دکھایا گیا۔انہوں نے دونوں نوجوانوں کو کہا کہ زندگی بہت انمول ہے اور وہ بائیک چلاتے ہوئے ہیلمٹ ضرور پہنا کریں اور پھر انہوں نے ان نوجوانوں سے وعدہ لیا کہ وہ اب سے ہیلمٹ ضرور پہنیں گے۔انہوں نے اپنی ٹوئٹ میں بھی تمام افراد کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ہیلمٹ پہنو کیونکہ حفاظت ہر کسی کی اولین ترجیح ہونی چاہیے، ہیلمٹ کے بغیر بائیک نہیں چلانی چاہئے۔یاد رہے کہ فروری میں بھارت اور دنایے کرکٹ کی تاریخ میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے عظیم بلے باز نے فروری میں روڈ سیفٹی مہم کا آغاز کیا تھا جس میں انہوں نے کہا تھا کہ بیٹنگ کی طرح ڈرائیورز اور پیدل چلنے والوں کے مابین پارٹنرشپ ضروری ہے تاکہ ہندوستانی سڑکوں کو محفوظ بنایا جا سکے۔یاد رہے کہ بھارت کی وزارت ٹرانسپورٹ کے مطابق ملک میں ہر 3.7منٹ پر ایک شخص کی سڑک پر حادثے کی صورت میں موت ہو جاتی ہے جس کے نتیجے میں سالانہ تقریبا 12لاکھ لوگ موت کے منہ میں چلے جاتے ہیں۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -