حکومتی گرانٹ کے اجراء پر مشکور ہوں ، باکسر محمد وسیم

حکومتی گرانٹ کے اجراء پر مشکور ہوں ، باکسر محمد وسیم

  

کراچی (آن لائن) پاکستان کے پہلے پروفیشنل باکسر اور عالمی سلور فلائی ویٹ چیمپئن محمد وسیم نے حکومت پاکستان کی جانب سے 2 کروڑ 30 لاکھ روپے کی اسپیشل گرانٹ کے اجرا پر اظہار تشکر کرتے ہوئے کہا ہے کہ اپنی ٹریننگ کے اخراجات میں مالی معاونت سے اب وہ زیادہ یکسوئی کے ساتھ محنت اور جدوجہد کرسکیں گے۔کوئٹہ سے تعلق رکھنے والے محمد وسیم نے کہا کہ پروفیشنل مقابلوں کی تیاریوں اور عالمی فائٹس کیلیے ملنے والی اس رقم کے جاری ہونے سے ان کی مالی مشکلات دور ہوجائیں گی۔

، انھوں نے کہاکہ وزیر اعظم میاں نواز شریف نے پاکستان کے پہلے پروفیشنل باکسر بننے اور ورلڈ باکسنگ کونسل کے سلور فلائی ویٹ چیمپئن کا اعزاز حاصل کرنے پر میرے لیے3کروڑ روپے کو خصوصی گرانٹ فراہم کرنے کی منظوری دی تھی۔ایک سوال کے جواب میں محمد وسیم نے کہاکہ وہ جلد کوریا جارہے ہیں اور وہاں سے امریکا پہنچ کر اپنی ٹریننگ کا آغاز کریں گے، انھوں نے کہا کہ امریکی باکسر اسکر کانتو سے ان کی فائٹ کا پروگرام کینسل ہوگیا ہے جبکہ اگلی فائٹ کیلیے مدمقابل کا اعلان اگلے ہفتے ہوجائیگا۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -