انٹرکانٹینینٹل کپ، یو اے ای نے چار روزہ میچ میں پاپوا نیو گنی کو 9 وکٹوں سے ہرا دیا

انٹرکانٹینینٹل کپ، یو اے ای نے چار روزہ میچ میں پاپوا نیو گنی کو 9 وکٹوں سے ...

  

ابوظہبی (نیٹ نیوز) آئی سی سی انٹرکانٹینینٹل کپ، متحدہ عرب امارات نے چار روزہ میچ میں پاپوا نیو گنی کو 9 وکٹوں سے شکست دے کر 20 پوائنٹس حاصل کر لئے۔ میچ کے آخری روز پاپوا نیو گنی کی ٹیم اپنی دوسری اننگز میں 286 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔ لیگا سیاکا نے 142 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔ محمد نوید اور عمران حیدر نے چار، چار جبکہ احمد رضا نے دو وکٹیں حاصل کیں۔ پہلی اننگز میں 247 رنز کی برتری کی وجہ سے یو اے ای کو جیت کے لئے 40 رنز کا ہدف ملا جو اس نے ایک وکٹ کے نقصان پر حاصل کر لیا۔

شائمن انور نے ناٹ آؤٹ 32 رنز بنائے۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -