انگلش پریمیئر لیگ، آرسنل اور کرسٹل پیلس کی ٹیمیں آج مدمقابل

انگلش پریمیئر لیگ، آرسنل اور کرسٹل پیلس کی ٹیمیں آج مدمقابل

  

لندن (نیٹ نیوز) انگلش پریمیئر لیگ میں آج واحد میچ آرسنل اور کرسٹل پیلس کے مابین کھیلا جائے گا۔ آرسنل کی ٹیم 29 میچ کھیل کر 16 فتوحات حاصل کی ہیں اور وہ 54 پوائنٹس کے ساتھ پانچویں نمبر پر ہے، کرسٹل پیلس نے 30 میچ کھیل کر 9 میں کامیابی حاصل کی ہے۔ مانچسٹر سٹی، لیور پول اور ویسٹ ہام یونائیٹڈ نے بھی اپنے اپنے میچز جیت لئے۔ تفصیلات کے مطابق پریمیئر لیگ کے دلچسپ اور کانٹے دار مقابلوں کا سلسلہ جاری ہے، چیلسی نے برنمتھ کو ایک کے مقابلے میں تین گول سے ہرا کر اہم کامیابی حاصل کر لی، اس فتح کے بعد چیلسی کی ٹیم 75 پوائنٹس کے ساتھ ٹیبل پر پہلے نمبر پرآگئی ہے، لیور پول نے سٹوک سٹی کو سخت مقابلے کے بعد 2۔1 سے ہرایا، مانچیسٹر سٹی نے ہل سٹی کو ایک کے مقابلے تین گول سے شکست دی، ایک اور میچ میں ویسٹ ہام یونائیٹڈ نے سوانسی سٹی کو سخت مقابلے کے بعد 1۔0 سے زیر کیا۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -