پہلی ایف ایم سی سکواش پریمئر لیگ کی تیاریاں جاری

پہلی ایف ایم سی سکواش پریمئر لیگ کی تیاریاں جاری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (سپورٹس رپورٹر) پنجاب سکواش ایسوسی ایشن کے زیراہتمام پہلی ایف ایم سی سکواش پریمئر لیگ 2017ء کی تیاریاں پنجاب سکواش کمپلیکس میں جاری ہیں۔ پاکستان کی تاریخ کی پہلی میگا سکواش لیگ میں سات ٹیمیں شرکت کر رہی ہیں۔ ہر ٹیم میں سات کھلاڑی شامل ہیں جن میں انڈر 11، انڈر 13، انڈر 15، انڈر 17، انڈر 19 اور ایک سینئر مرد کھلاڑی اور خاتون کھلاڑی شامل ہیں۔ پنجاب سکواش ایسوسی ایشن کے صدر ڈاکٹر ندیم مختار کے مطابق ہر ٹیم میں سات کھلاڑی پنجاب کی ٹاپ رینکنگ کے حساب سے شامل کیے گئے ہیں۔ ہر ٹیم کے ہر ایج گروپ میں نمبر ون سے نمبر سیون تک رینک کھلاڑی شامل ہیں اس لیے ہر ٹیم بیلنس اور مضبوط ہے۔ 17 اپریل سے 24 اپریل تک جاری رہنے والی سکواش پریمیئر لیگ کی ٹائٹل سپانسر ایف ایم سی ہے۔ شیراز سلیم کا کہنا تھا کہ اس لیگ سے سکواش کی پرموشن کے نئے راستے کھلے ہیں۔سات ٹیموں میں سروس سٹارز جس کے کوچ ذوالفقار ہیں دیگر کھلاڑیوں میں انس بخاری، میر فیاض، اشعب عرفان، محمد احسان، شہزاد خان ، محمد فرحان اور نور العین اعجاز شامل ہیں۔ ایف ایم سی سٹرائیکرز میں عبداللہ ندیم، کلیم اللہ، عثمان علاؤ الدین، ملک معیز، عزیر رشید، عاصم خان اور تحریمہ اقبال شامل ہیں۔ ٹرسٹ میورکس کی ٹیم میں محمود محبوب، عبداللہ رشید، جنید خان، ابوبکر خان، سلمان سلیم اور ایمن شہباز ، ڈائمنڈ پینٹس لائنز کی ٹیم میں زوریز نعیم ، ارسلان خاور، مصطفی اصغر، زوریز شاہد، عبدالقادر، اسرار احمد اور صائمہ شوکت جبکہ جی این سی نکس میں طلحہ بن زبیر، افنان مدثر، حذیفہ شاہد، عبدالغنی، محمد عثمان، علی بخاری اور رفعت خان شامل ہیں۔

واضح رہے کہ دسمبر 2016ء میں پنجاب سکواش ایسوسی ایشن کے نئے انتخابات میں ڈاکٹر ندیم مختار اور شیراز سلیم نے اپنا عہدہ سنبھالا تھا۔ جس کے بعد یہ بڑی میگا لیگ کا پلان بنایا گیا۔