پاکستانی ہاکی ٹیم آسٹریلوی ڈومیسٹک چیمپئن شپ میں شرکت کریگی، شہباز احمد

پاکستانی ہاکی ٹیم آسٹریلوی ڈومیسٹک چیمپئن شپ میں شرکت کریگی، شہباز احمد

  

اسلام آباد ( آن لائن ) پاکستان کی انڈر 18 ہاکی ٹیم آسٹریلوی جونیئر ڈومیسٹک چیمپئن شپ میں شرکت کرے گی، پاکستان ہاکی فیڈریشن کے سیکرٹری شہباز احمد سینئرنے کہا کہ ایونٹ میں شرکت سے نوجوان کھلاڑیوں کو سیکھنے کا موقع ملے گا، ان کا کہنا ہے کہ یہ پہلا موقع ہو گا کہ پاکستانی ٹیم آسٹریلوی ڈومیسٹک چیمپئن شپ میں شرکت کرے گی، انہوں نے کہا کہ ایونٹ میں شرکت سے کھلاڑیوں کی فزیکل فٹنس بہتر ہوگی اور انہیں صلاحیتوں کو نکھارنے کا موقع ملے گاسابق کپتان نے مزید کہا کہ قومی انڈر 18 ٹیم چیمپئن شپ میں شرکت کیلئے 13 اپریل کو آسٹریلیا روانہ ہوگی۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -