روزانہ شوہر کو بتاتی ہوں میں آپ سے کتنا پیار کرتی ہوں ، اہلیہ وسیم اکرم

روزانہ شوہر کو بتاتی ہوں میں آپ سے کتنا پیار کرتی ہوں ، اہلیہ وسیم اکرم

  

لاہور (سپورٹس رپورٹر)سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم اور ان کی اہلیہ شنیرا اکرم ایک خوشحال اور بہترین زندگی گزار رہے ہیں اور شائقین بھی ان کی جوڑی سے بہت خوش ہیں۔ شنیرا اکرم نے حال ہی میں دئیے گئے انٹرویو میں ایک سوال کا ایسا جواب دیا جس سے آپ کو بھی اندازہ ہو جائے گا کہ دونوں کی زندگی کس قدر بہترین گزر رہی ہے۔تفصیلات کے مطابق شنیرا اکرم نے پہلی مرتبہ اپنی ذاتی زندگی کے بارے میں دلچسپ گفتگو کی ہے۔ انٹرویو میں انہوں نے کئی سوالوں کے دلچسپ جواب دئیے۔ان سے پوچھا گیا کہ گزشتہ سال ان کے ساتھ سب سے اچھا کیا پیش آیا۔۔۔؟ اس پر انہوں نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ ’’ہم نے تھائی لینڈ میں چند قریبی دوستوں اور اپنے والدین کے ساتھ وسیم اکرم کی 50ویں سالگرہ منائی۔ یہ سب سے بہترین چھٹیوں میں سے ایک تھیں اور بہت ہی خوشی کا موقع تھا۔‘‘شنیرا اکرم سے پوچھا گیا کہ ان کا سب سے بڑا فوبیا کیا ہے تو انہوں نے جواب دیا کہ ’’میں آسٹریلین ہوں اس لئے یقیناًمکڑیاں، سانپ اور شارکس۔ یہ تینوں ہی وہاں جانیں لینے کا سبب بنتے ہیں جہاں سے میں آئی ہوں۔‘‘شنیرا اکرم نے سب سے دلچسپ جواب اس وقت دیا جب ان سے پوچھا گیا کہ ’’آپ سونے کیلئے بیڈ پر جانے سے پہلے آخری کام کیاکرتی ہیں۔‘‘ شنیر اکرم نے فوراً جواب دیا کہ ’’اپنے شوہر کو بتاتی ہوں کہ تم سے پیار کرتی ہو۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -