آسٹریلیا اور سری لنکا انڈر 19 کے درمیان تین روزہ ٹور میچ ڈرا

آسٹریلیا اور سری لنکا انڈر 19 کے درمیان تین روزہ ٹور میچ ڈرا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ہوبارٹ (نیٹ نیوز) آسٹریلیا اور سری لنکا کی انڈر 19 کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین روزہ ٹور میچ ڈرا ہوگیا۔ سری لنکن یوتھ پہلی اننگز میں 184 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی اور اسے 125 رنز خسارے کا سامنا کرنا پڑا، زیک ایونز نے 4 وکٹیں حاصل کیں۔ آسٹریلیا یوتھ نے دوسری اننگز 142 رنز 8 کھلاڑی آؤٹ پر ڈیکلیئر کرکے مہمان ٹیم کو جیت کیلئے 268 رنز کا ہدف دیا، جائے وکرما نے 6 وکٹیں حاصل کیں۔
سری لنکا کی ٹیم کھیل کے اختتام پر 7 وکٹوں کے نقصان پر 201 رنز بنا سکی، اس طرح میچ ہار جیت کے فیصلے کے بغیر ختم ہوگیا۔