پی یو، شعبہ باٹنی اور واسا فیصل آباد کے مابین ریسرچ اور ڈیویلپمنٹ کے فروغ کیلئے معاہد ہ

پی یو، شعبہ باٹنی اور واسا فیصل آباد کے مابین ریسرچ اور ڈیویلپمنٹ کے فروغ ...

  

لاہور(ایجوکیشن رپورٹر)پنجاب یونیورسٹی شعبہ باٹنی اور واسا فیصل آباد کے مابین استعمال شدہ پانی سے متعلق ماحولیاتی بائیوٹیکنالوجی کے شعبہ میں مل کر ریسرچ اور ڈیویلپمنٹ کے فروغ کیلئے کام کرنے کا معاہد ہ طے پاگیا ہے ۔ اس سلسلے میں مفاہمتی یاداشت پر دستخط کی تقریب وائس چانسلر آفس کے کمیٹی روم میں منعقد ہوئی جس میں وائس چانسلر پنجاب یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر ظفر معین ناصر ، ڈین فیکلٹی آف لائف سائنسز پروفیسر ڈاکٹر محمد نعیم خان، چیئرپرسن شعبہ باٹنی پروفیسر ڈاکٹر فردوسِ بریں،ایم ڈی واسا فیصل آباد سید زاہد عزیز، پروفیسر ڈاکٹر فہیم آفتاب ودیگرنے شرکت کی۔ معاہدے کے مطابق گٹروں میں آلودگی کوپنجاب انوائرنمنٹل کوالٹی سٹینڈرڈز کے مطابق لانے کیلئے کام کریں گے۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وائس چانسلر ڈاکٹر ظفر معین نے کہا کہ لوگوں کو سہولیات دینے اورملک میں عام آدمی کی سہولت کیلئے پانی اورصفائی کے نظام میں بہتری کیلئے اشتراکی تحقیق کو فروغ ملنا چاہیے۔

ایم ڈی فیصل آباد واسا سید زاہد عزیز نے کہا کہ شعبہ باٹنی کی جانب سے وضع کردہ چھاکرہ ڈسپوزل سٹیشن فیصل آبادکیلئے سی ڈبلیو ٹی(پلانٹ) کیلئے ڈیزائن ، منتخب سیوریج کے کلیکشن سنٹرز اور بوٹینیکل گارڈن ریسرچ سٹیشن کے قیام میں واسا کی جانب سے بھرپور تعاون کیا جائے گا۔ ڈاکٹر فردوسِ بریں نے گدلے پانی کی صفائی، سی ڈبلیو ٹی ڈیزائن کی انسٹالیشن کیلئے ماہرین کو پی ایچ ڈی ، ایم ایس اور بی ایس لیول تک کے سکالرز کی مکمل معاونت کا یقین دلایا۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -