تعلیم کے فروغ کیلئے سسٹم کو بدلنے کی ضرورت ہے، شیخ محمد ارشد

تعلیم کے فروغ کیلئے سسٹم کو بدلنے کی ضرورت ہے، شیخ محمد ارشد

  

لاہور (پ ر) پروگریسو پرائیویٹ سکولز ایسوسی ایشن کے مرکزی جنرل سیکرٹری شیخ محمد ارشد نے کہا ہے کہ تعلیم کو کاروبار بنا دیا گیا ہے۔ ضرورت اس امر کی ہے کہ سسٹم کو بدلہ جائے، بچوں کی تعلیم و تربیت میں والدین بھی اہم کردار ادا کریں۔ ہم انشا اللہ خدمت کے جذبہ سے سرشار ہو کر طلبا و طالبات کی بنیاد کو مضبوط کریں گے کیونکہ یہ بہت بڑا فریضہ ہے وہ گذشتہ روز ڈریم لینڈ انٹرنیشنل سکولز گڑھی شاہو کیمپس کی نئی برانچ کے افتتاح کے موقع پر خطاب کر رہے تھے۔ اس موقع پر ممتاز ماہر تعلیم پروفیسر جمیل نجم، محترمہ ارم باجوہ ایم پی اے (ن) لیگ، فیاض ورک چیئرمین یوسی گڑھی شاہواور دیگرنے شرکت کی ماہر تعلیم پروفیسر جمیل نجم نے کہا کہ انشا اللہ ڈریم لینڈ انٹرنیشنل سکول اس علاقے میں ڈریم بن کر ابھرے گا۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -