عالمی اجتماع کی کامیابی پرقائدجمعیت اور ذمہ داران مبارک باد کے مستحق ہیں،مولانا عزیزاحمد

عالمی اجتماع کی کامیابی پرقائدجمعیت اور ذمہ داران مبارک باد کے مستحق ...

  

لاہور( ایجوکیشن رپورٹر )صدسالہ عالمی اجتماع کی کامیابی پرقائدجمعیت مولانا فضل الرحمن اور جمعیت کے تمام ذمہ داران اورعہدیدار مبارک باد اکے مستحق ہیں ۔عالمی اجتماع میں علماء و مشائخ وملکی وغیرملکی مذہبی وسیاسی جماعتوں کے قائدین بالخصوص امام کعبہ اوراسلامی ممالک کے سفراء کی شرکت جمعیۃ کا بہت بڑااعزاز اور مولانا فضل الرحمن کی پالیسی پر اعتماد کا اظہار ہے، ایسے کامیاب اجتماع سے عالمی استعمار کا ایجنڈازمین بوس ہوگیا ہے ان خیالات کا اظہار عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے مرکزی نائب امیر مولانا خواجہ عزیزاحمد،مولانا عزیزالرحمن ثانی،قاری جمیل الرحمن اختر،مولانا سیدضیاء الحسن شاہ،پیررضوان نفیس،مولانا عبدالشکورحقانی،مولانا عبدالنعیم ،مولانا قاری عبدالعزیز اور مولانا خالدعابدودیگرعلما نے کیا۔انہوں نے کہا کہ صداسالہ عالمی اجتماع کی کامیابی نے نلک کو سیکولراسٹیٹ کے خواب دیکھنے والوں کے مکروہ عزائم خاک میں ملادیے ہیں۔

علماء نے کہا کہ ایساعظیم اجتماع وقت کی ضرورت تھی جس کا بیڑہ مولانا فضل الرحمن اٹھا یا اور اسکو نبھا یااس اجتماع نے پوری دنیا کو وحدت اور امن کا پیغام دیا ہے ۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -