انسٹی ٹیوٹ آف اپلائیڈ سائیکالوجی کے زیر اہتمام ایلومینائی ڈنر

انسٹی ٹیوٹ آف اپلائیڈ سائیکالوجی کے زیر اہتمام ایلومینائی ڈنر

  

لاہورر(ایجوکیشن رپورٹر)پنجاب یونیورسٹی انسٹی ٹیوٹ آف اپلائیڈ سائیکالوجی کے زیر اہتمام ایلومینائی ڈنر کا انعقاد کیا گیا جس میں ڈین فیکلٹی آف لائف سائنسز پروفیسر ڈاکٹر محمد نعیم خان، ڈائریکٹر انسٹی ٹیوٹ آف اپلائیڈ سائیکالوجی پروفیسر ڈاکٹر فرح ملک، بانی چیئرپرسن ڈاکٹر رفعیہ حسن فیکلٹی ممبران اور طلباؤ طالبات کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

تقریب میں طلبہ کی جانب سے نفسیات دانوں کی روزمرہ زندگی پر مبنی سکٹس اور گائیکی کے رنگا رنگ پروگرام پیش کئے اور خوب داد وصول کی۔

اس موقع پر ڈاکٹر فرح ملک نے ایلومینائی اجلاسوں کی اہمیت بیان کرتے ہوئے کہا کہ ایسی تقاریب ایکدوسرے کے تجربات سے آشنا کرنے میں مدد فراہم کرتی ہیں اور ساتھ ہی دوستوں کے ساتھ گزرے بیتے لمحوں کی یاد ذہنوں میں تازہ کر دیتی ہیں

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -