یونیک گروپ آفانسٹی ٹیوشنز کے زیر اہتمام ٹیکس ڈے کا انعقاد

یونیک گروپ آفانسٹی ٹیوشنز کے زیر اہتمام ٹیکس ڈے کا انعقاد

  

لاہور(ایجوکیشن رپورٹر)یونیک گروپ آف انسٹی ٹیوشنز کے زیر اہتمام ٹیکس ڈے کا انعقاد یونیک کالج کے ڈاکٹر نثار آڈیٹوریم میں کیا گیا ۔ تقریب میں سابق کمشنر انکم ٹیکس مصطفی اشرف نے بطو ر مہمان خصوصی شرکت کی۔

۔اس موقع پر یونیک اسٹاف،اساتذہ اور طلباؤطالبات کی بڑی تعداد بھی موجود تھی۔ ٹیکس ڈے منانے کا مقصد سٹوڈنٹس میں ٹیکس کی ادائیگی کے حوالے سے شعور اور آگہی پیدا کرنا اور ٹیکس کی ادائیگی کے کلچر کو فروغ دینا تھا۔ اس موقع پر سابق کمیشنر انکم ٹیکس مصطفی اشرف نے کہا کہ ٹیکس دینا قومی ذمہ داری ہے ۔

جبکہ ٹیکس شفافیت سے صحیح جگہ خرچ کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے۔ٹیکسوں سے حاصل ہونے والے وسائل عوام کو بنیادی سہولتوں کی فراہمی پر صرف کیے جاتے ہیں۔عوام کو سہولتوں کی فراہمی ٹیکسوں کی وصولی سے مشروط ہے۔ ٹیکسیشن کا عمل ترقی کیلئے گیٹ وے کی حیثیت رکھتا ہے۔انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت نے ٹیکس وصولی کے نظام میں خامیوں کو بہت حد تک دور کیا ہے۔طلباؤ طالبات سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومتوں کو عوام کو تعلیم،صحت اوردیگر بنیادی سہولتوں کی فراہمی کیلئے وسائل امانت اور دیانت سمجھ کر صرف کرنے چاہیں۔تقریب کے اختتام پر ریکٹر یونیک گروپ آف انسٹی ٹیوشنز امجد علی خان نے مہمانان کو یادگاری شیلڈز بھی پیش کیں ۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -