عوام کے مسائل کا حل صرف تحریک انصافکے پاس ہے،سعدیہ سہیل

عوام کے مسائل کا حل صرف تحریک انصافکے پاس ہے،سعدیہ سہیل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(لیڈی رپورٹر) تحریک انصاف کی رکن پنجاب اسمبلی سعدیہ سہیل رانا نے کہا ہے کہ توانائی بحران کے خاتمہ کے دعوے داروں نے رمضان اور ساری گرمیوں میں لوڈشیڈنگ کا سامنا کرنے کا عندیہ دے دیا ہے عوام مسلم لیگ ن کی سیاست سے تنگ آ چکے ہیں۔ آنے والا وقت تحریک انصاف کاہے۔ عوام کے مسائل کا حل صرف تحریک انصاف کے پاس ہے مسلم لیگ ن کی حکومت نے چار سالوں سے عوام کو بدحالی کے سوا کچھ نہیں دیا۔ اپنے دفتر میں کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے اُنہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن نے الیکشن میں ملک سے مہنگائی، بے روزگاری اور لوڈشیڈنگ کے دعوے کئے لیکن حکمرانوں کی چار سالہ کارکردگی صفر رہی ہے۔

لوڈشیڈنگ میں کمی ہو ئی اور نہ ہی مہنگا ئی کو کنٹرول کیا جا سکا۔ حکمران صرف اپنی کرسی کو مضبوط کرنے کی فکر نہ کریں یہ عارضی ہوتی ہے حکمرانوں کو فوری طور پر مہنگائی، لوڈشیڈنگ اور بے روزگاری کے خاتمے کے لئے ٹھوس اقدامات کی ضرورت ہے کیونکہ یہ مسائل تشویشناک صورت حال اختیار کر چکے ہیں۔