تعلیمی شعبہ میں جدید ٹیکنالوجی کا استعما ل نا گزیر ہے،رانا مشہود

تعلیمی شعبہ میں جدید ٹیکنالوجی کا استعما ل نا گزیر ہے،رانا مشہود

  

لاہور(ایجوکیشن رپورٹر)صوبائی وزیرتعلیم رانا مشہود احمد خاں نے کہا ہے کہ تعلیمی شعبہ میں جدید ٹیکنالوجی کا استعما ل نا گزیر ہے۔اس حوالے سے طلبا ء و طالبات کو جدیدعلوم سے آگاہی کیلئے ہر ممکن وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں تا کہ طالبعلموں کو کوالٹی ایجوکیشن کی فراہمی میں مدد ملے۔انہوں نے یہ بات ماہرین تعلیم کے وفد سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ جدید تدریسی آلات کو اپنا کرطلبا و طالبات کی کارکردگی میں بہتری آئے گی۔ پنجاب حکومت کے ای لر ننگ پرو گرام کے تحت سرکاری سکولوں میں ٹیبلٹ اورملٹی میڈیا کلاس رومزمہیا کیے گئے ہیں۔ صوبائی وزیررانا مشہود نے کہا ہے کہ تعلیم کے شعبہ میں جدیدی ٹیکنالوجی کا کردار بڑھتا جا رہا ہے۔ ہیں مثبت تعلیمی سرگرمیوں سے نوجوانوں کی استعدادِ کار میں اضافہ کرنا ہے تا کہ ملک کو فائدہ پہنچے۔انہوں نے کہا کہ استعمال پنجاب حکومت کا احسن اقدام ہے ۔ وزیر اعلیٰ شہباز شریف کے ویژن کے مطابق معاشرے میں بچوں کو یکساں وسائل کی فراہمی ہمارا مشن ہے۔

انہوں نے بتایا کہ پائلٹ پراجیکٹ کے تحت 2ہزار سرکاری سکولوں میں ٹیبلٹ اور سمارٹ بورڈ نصب کئے جا رہے ہیں ۔اس امر میں کوئی شک نہیں کہ نئی نسل انتہائی با صلاحیت اور ذہین ہے اور یہی بچے پاکستان کا روشن مستقبل ہیں۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ اساتذہ خلوص نیت، محنت اور جذبہ حب الوطنی سے نوجوانوں کو تعلیم دیں۔انہوں نے کہا کہ اساتذہ کی میرٹ پر تقرری ،اساتذہ کا تربیتی پروگرام، سکولوں و کالجوں کی تعداد میں اضافہ ،سائنس و کمپیو ٹر لیبارٹریوں کا قیام ،نمایاں کارکردگی کے حامل اساتذہ اور طلباء وطالبات میں لیپ ٹاپ کی تقسیم،غیر ملکی مطالعاتی دورے اور ٹاپ پوزیشنز حاصل کرنے والے سٹوڈنٹس کو’’ گارڈ آف آنر‘‘ پنجا ب حکومت کی جانب سے ان کی صلاحیتوں کا اعتراف ہے جس کا کریڈٹ وزیر اعلیٰ شہباز شریف کو جاتا ہے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -