علی المرتضیٰ کی ذات اسلام کا ناقابل تسخیر ستون ہے،چوہدری عامر

علی المرتضیٰ کی ذات اسلام کا ناقابل تسخیر ستون ہے،چوہدری عامر

  

لاہور(پ ر) صدر مصری شاہ لوہا مارکیٹ چوہدری عامر صدیق ، پولیٹیکل سیکرٹری ٹوحمزہ شہباز شریف کبیر تاج نے ساتھیوں کے ہمراہ گذشتہ روز مولائے کائنات خیبر شکن مولد کعبہ شیر خدا سید نا علی الرتضیٰ کی ولادت با سعادت کی خوشی میں جشن علی کا کیک کاٹا ،تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مولائے کائنات سید نا علی المرتضیٰ نے شجاعت و بہادری سے اسلام کے دشمنوں کو شکست دی،مولائے کائنات شیر خدا سید نا نا علی المرتضیٰ کی ذات اسلام کا ناقابل تسخیر ستون ہے ،آل نبی اولاد علی نے اپنے مقدس لہو سے اسلام کی ابدی شمع فیروزاں کی جیسے کوئی بجھا نہیں سکتا ۔

۔اللہ کے رسول ﷺنے فرمایا کہ تمھارے درمیان قرآن اور اہل بیت کو چھوڑ کر جا رہا ہوں قرآن اور اہل بیت کا دامن کبھی نہ چھوڑنا سید نا علی المرتضیٰ کی ذات اتھاد امت کی علامت ہے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -