اے کیو خان ہسپتال میں نادار اور مستحق مریضوں کی آنکھوں کا علاج جاری
لاہور (پ ر) عالمی شہرت یافتہ ایٹمی سائنسدان و محسن پاکستان ڈاکٹر عبدالقدیر خان کے ڈاکٹر اے کیو خان ہسپتال ٹرسٹ کے زیر اہتمام ماہر ڈاکٹروں کی زیر نگرانی نادار اور مستحق مریضوں کی آنکھوں کا علاج روزانہ کی بنیاد پر جاری ہے جس سے بے شمار مریض مستفید ہورہے ہیں۔ اس امر کا اظہار ہسپتال کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر شوکت ورک نے کیا، انہوں نے ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی ہدایت پر آپریشن تھیٹر کا معائنہ کیا اور مریضوں سے گفتگو کی۔ جس پر انہوں نے اطمینان کا اظہار کیا اور ڈاکٹروں پر زور دیا کہ ہسپتال میں علاج معالجے کے لئے جو اعلیٰ سہولیات فراہم کی گئی ہیں۔
، ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی ہدایت کے مطابق اس معیار کو برقرار رکھا جائے۔شوکت ورک نے کہا کہ آٹھ منزلہ عمارت پر مشتمل اس جدید آلات سے آراستہ ہسپتال میں گردے، جگر، کینسر کے علاوہ دیگر موذی امراض کا بھی علاج ہوگا۔
اور توسیعی منصوبے کا افتتاح ڈاکٹر عبدالقدیر خان 27 اپریل کو ایک باوقار تقریب میں کرینگے۔
، جس سے علاقے کے لوگوں کے علاوہ لاہور اور پورے پاکستانی مستفید ہوں گے۔