حکومت نے عوام کو غربت، بے روزگاری اور مہنگائی جیسے تحفے دیئے، اظہر حسین
لاہور(نمائندہ خصوصی) تحریک انصاف کے رہنما و جوہر ٹاؤن کی یونین کونسل 114چودھری اظہر حسین نے کہا ہے کہ مسلم لیگ( ن) کی حکومت نے پاکستانی عوام کو غربت، بے روزگاری اور مہنگائی جیسے تحفے دیئے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم مسلسل2018میں ہر قسم کی لوڈشیڈنگ کے خاتمے کی بات کررہے ہیں مگر عملاً توانائی بحران کاخاتمہ ممکن نظر نہیں آتا گھنٹوں بجلی غائب رہتی ہے عوام سراپااحتجاج ہیں جب تک حکمران توانائی بحران پر قابونہیں پالیتے پاکستان نہ توترقی کرسکتاہے ۔
اور نہ ہی عوام کی زندگی میں خوشحالی آسکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزراء جھوٹ بول کر عوام کو بے وقوف نہیں بنا سکتے کوئی طاقت اب وزیر اعظم کو احتساب سے نہیں بچا سکتی۔