کنسلٹنسی کے نام پر 14ارب لٹانے کے خلاف اسمبلی میں تحریک التواء کار جمع

کنسلٹنسی کے نام پر 14ارب لٹانے کے خلاف اسمبلی میں تحریک التواء کار جمع

  

لاہور(لیڈی رپورٹر)تحریک انصاف کی رکن پنجاب اسمبلی نبیلہ حاکم علی نے پنجاب حکومت کی جانب سے مخصوص کمپنیوں اور ٹھیکیداروں میں کنسلٹنسی کے نام پر 14ارب لٹانے کے خلاف اسمبلی میں تحریک التواء کار جمع کرادی۔حکومت نے سرکاری وسائل اور ماہرین سے استفادہ کرنے کی بجائے نجی کمپنیوں اور مخصوص افراد کو مشاورت کے نام پر اربوں روپے سے نواز دیا ہے۔اورنج لائن ٹرین 2ارب 40کروڑ،سیف سٹی پروجیکٹ ایک ارب 40کروڑ ،ڈیفنس روڈ کیلئے ایک کروڑ 84لاکھ تیس ہزار ادا کئے گئے حکومت نے سرکاری وسائل اور ماہرین کو استعمال میں لانے کی بجائے نجی کمپنیوں اور ماہرین کو مختلف منصوبوں کے سروے کا ڈیٹا اکٹھا کرنے کے نام اربوں لٹا دیے ہیں لہذا ان کروڑوں روپے کی بلاوجہ نوازشات کی تحقیقات کرائی جائیں اور کرپٹ افسران کے خلاف محکمانہ کاروائی عمل میں لائی جائے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -