ملک و قوم کو بچانے کیلئے کر پشن کے نظام کو ختم کر نا ہوگا،نسیم زہراء

ملک و قوم کو بچانے کیلئے کر پشن کے نظام کو ختم کر نا ہوگا،نسیم زہراء

  

لاہور(لیڈی رپورٹر) تحریک انصاف کی رہنما و ممبر کنٹونمنٹ بورڈ نسیم زہراء نے کہا ہے کہ پوری قوم کی نظر یں سپر یم کورٹ پر لگیں ہیں انشاء اللہ کر پشن کر نیوالے اپنے انجام سے دوچار ہوں گے ‘ ہم جمہو ریت ‘آئین اور پار لیمنٹ نہیں کر پشن کے خلاف ہر میدان میں عوام کا مقدمہ لڑ رہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ اپنی کر پشن اور لوٹ مار کی دولت بچانے کیلئے ادارے تباہ کر نیوالوں کو قوم کسی صورت معاف نہیں کر یگی ایسے لوگ ہر لحاظ سے بوجھ بن چکے ہیں ہمیں ملک اور قوم کو بچانے کیلئے کر پشن کے اس نظام کو ختم کر نا ہوگا ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان قرضوں کی دلدل میں پھنس رہا ہے حکمران اسی طرح قرضے لیتے رہے تو ملک کا کوئی مستقبل نہیں رہے گا۔اکر پشن کے خاتمے سے ہی ملک میں مہنگائی بے روز گاری اور لوڈشیڈ نگ سمیت دیگر مسائل کا خاتمہ ہوگا

ملک حقیقی معنوں میں ترقی کی راہ گامزن ہوگا ۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -