پنجاب میں سٹریٹ کرائم میں اضافہ خادم اعلیٰ پنجاب کی ڈولفن ناکام ہو گئی ،تبسم وھرہ

پنجاب میں سٹریٹ کرائم میں اضافہ خادم اعلیٰ پنجاب کی ڈولفن ناکام ہو گئی ،تبسم ...

  

لاہور(لیڈی رپورٹر) تحریک انصاف کی مرکزی رہنما تبسم انواروھرہ نے کہا ہے کہ پا کستان مسائل اور مصائب کا گڑھ بنا ہوا ہے ، نواز شریف کیا صرف سی پیک کے وزیر اعظم ہیں ، پنجاب میں سٹریٹ کرائم میں اضافہ خادم اعلیٰ پنجاب کی ڈولفن ناکام ہو گئی ہے ،پاکستان میں لاقانونیت اور بے روزگاری بنام گورنمنٹ آف پاکستان کا مقابلہ جاری ہے حکمرانوں کو قوم کے اصل مسائل کی طرف توجہ دینی چاہیے انہو ں نے مز ید کہا کہ پاکستان اور چین اقتصادی راہداری کا منصوبہ پہلے کسی اور حکومتی سیاسی پارٹی کا تھا مگر نیک نامی ن لیگ کی قیادت کو گھر بیٹھے مل گئی۔

اب سوتے جاگتے ان منصوبے کا راگ الاپنے کا مطلب ملک کے دیگر مسائل اور مصائب سے روگردانی ہے وطن عزیز گذشتہ کئی دہائیوں سے لاقانونیت اور بے روزگاری بنام گورنمنٹ آف پاکستان کی کشمکش میں ہے ان مسائل کو حل کرنے کیلئے ن لیگ کی قیادت کے پاس کوئی فارمولا نہیں ہے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -