خادم پنجاب دیہی روڈزپروگرام 2018میں مکمل کرلیا جائے گا،ملک تنویر

خادم پنجاب دیہی روڈزپروگرام 2018میں مکمل کرلیا جائے گا،ملک تنویر

  

لاہور)اپنے خبر نگار سے(صوبائی وزیر سی اینڈ ڈبلیو ملک تنویر اسلم نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب کا فلیگ شپ پروگرام :خادم پنجاب دیہی روڈزپروگرام صوبہ بھر میں 150ارب روپے کی مالیت سے جاری ہے اور امید ہے کہ یہ پروگرام 2018میں مکمل کرلیا جائے گا۔دیہاتوں میں پکیاں سڑکاں سوکھے پینڈے کے عنوان سے انقلاب جنم لے چکا ہے۔صوبائی وزیر نے ان باتوں کا اظہار سیکرٹری سی اینڈڈبلیو میاں مشتاق ،ایڈیشنل سیکرٹری مالک بھلا،اسپیشل سیکرٹری خالد محمود،ڈپٹی سیکرٹری میڈم نبیلہ اور دیگر متعلقہ افراد سے خادم پنجاب دیہی روڈز پروگرام کے حوالے سے اجلاس کی صدارت کے دوران کیاصوبائی وزیر کودوران بریفنگ بتایا گیا کہ خادم پنجاب دیہی روڈزپروگرام: صوبہ بھر میں 150ارب روپے کی مالیت سے جاری ہے۔پلان کے مطابق 15000کلومیٹر سڑکوں کی مرمت جبکہ 5000کلومیٹر کی نئی سڑکوں کی تعمیر بھی کی جائے گی اس حوالے سے فیز ون،فیز ٹو اور فیز تھری کاکام مکمل ہوچکا ہے جبکہ فیز فور جاری ہے۔ تیسرے مرحلے کے اختتام تک 51ارب روپے کی لاگت سے 5000کلومیٹر سے زائد دیہی سڑکوں کی بین الاقوامی معیار کے مطابق تعمیر و بحالی کا کام مکمل کیاجا چکا ہے جبکہ چوتھے فیز میں پنجاب بھر میں15ارب روپے کی لاگت سے 1455کلومیٹر سے زائد 154دیہی سڑکوں کی تعمیرو بحالی کے حوالے سے سڑکوں کا جال بچھایا جا رہا ہے۔صوبائی وزیر نے کہا ہے کہ عوام کی خوشحالی کے لئے :پکیاں سڑکاں،سوکھے پینڈے:کے عنوان سے پنجاب بھر میں بین الاقوامی معیار کی سڑکوں کا جال بچھا یا جا رہا ہے تاکہ دیہی آبادی میں تعلیم و صحت کی سہولیات تک بروقت رسائی ممکن ہو سکے۔ اب مال مویشی اور زرعی اجناس کی منڈیوں تک رسائی با آسانی ہو رہی ہے۔ حکومت پنجاب کے تعاون سے متعدد ترقیاتی منصوبوں کو مکمل کرنے کیلئے تیزی کے ساتھ منصوبوں کی تکمیل کا عمل جاری ہے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -